تفریحی پارکس بارش کے پانی سے بھر گئے،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

  تفریحی پارکس بارش کے پانی سے بھر گئے،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور( افضل افتخار )صوبائی دارالحکومت کے تفریحی پارک بارش کے پانی سے بھر چکے ہیں اور عملہ تاحال پانی کی نکاسی میں ناکام نظر آرہا ہے۔ ریس کورس(جیلانی پارک)، باغ جناح، ماڈل ٹاﺅن پارک ،گلشن اقبال پارک میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری ڈینگی کے خوف سے لاہور کے سہانے موسم میں پارکس کی سیرسے بھی محروم ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے رو زنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بارشوں کے باعث بروقت نکاسی آب میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے جس سے ہمیں پارکس میں سیر کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ عادل، وقار ، شہزاد علی، سمیع الحق، عمران بٹ، نوید اور خرم اقبال نے کہا کہ شدید بارشوں سے جہاں سڑکیں زیر آب ہیں اور پانی کھڑا ہے وہیں پر پارکس میں بھی صورتحال ایسی ہی ہے وزیر اعلی کو چاہئے کہ وہ پارکس میں بھی جلد پانی کے نکاس کے لئے اقدامات کریں ۔ فضل دین، زبیر علی، اسد ،عادل،ثقلین،منیر اور حارث نے کہا کہ ہم روز انہ پارکس میں سیر کے لئے آتے ہیں لیکن اب پانی کی وجہ سے پارکوں میں جانا مشکل ہو گیا ہے۔