پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کے قیام کا فیصلہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران ، انکے لواحقین اور جیل سٹاف کی فیملیز کو معیاری اشیاءضرورت کی کم نرخوں پر فراہمی کے لئے پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد میاں ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل لاہور ریجن نوید را¶ف نے سنٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ریجنل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر یہ طے پایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو پنجاب کی جیلوں میں دفاتر اور ویئر ہا¶سز بنا کر دئیے جائیں گے۔ سنٹرل جیل لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں انفراسٹرکچر پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے 10 روز کے اندر پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کی باقی جیلوں میں بھی سروے کر کے انفراسٹرکچر پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔لاہور کی دونوں جیلوں میں کینٹین کے روائتی طریقے کار کو ختم کر کے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جا رہے ہیں۔ 01 سے 02 ماہ تک اس پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں اگلے چند روز میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مابین تحریری معاہدے پر دستخط کئے جائیںگے۔
یوٹیلیٹی سٹورز