رحیم یار خان ، کچہ کے ڈاکوﺅں نے تاوان نہ دینے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرڈالا 

رحیم یار خان ، کچہ کے ڈاکوﺅں نے تاوان نہ دینے پر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک )سستی کار خریدنے کےلئے اوباڑو پہنچنے والے پنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو کچے کے ڈاکوو¿ں نے قتل کردیا ڈاکوو¿ں نے ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا ءکرکے کچے میں رکھا اور اس کی بہن کو فون کرکے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا لیکن تاوان نہ دئیے جانے پر اسے قتل کردیا، مقتول ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کی لاش ملی تو اسے کتوں نے بھنبھوڑا ہوا تھا ڈاکوو¿ں نے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش ماچھکہ میں پھینک دی 5 بچوں کے باپ مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی بہن اور ڈاکوو¿ں کی آڈیو بھی سامنے آگئی پولیس ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران ڈاکو تاوان نہ دینے پر تین مغوی شہریوں کو قتل کرچکے ہیں اس واقعے پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا کہ کچے کے ایریا کو کنٹرول کرنے اور ڈاکوو¿ں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں سندھ پولیس کے اعتراض پر ہم ماچھکہ کے ایریا میں پولیس چوکی قائم کر رہے ہیں یہ فیصلہ حال ہی میں ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او گھوٹکی کے درمیان ایک اجلاس میں طے ہوا یڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ جب ہمیں سندھ میں کوئی لاجسٹک سپورٹ درکار ہوتی ہے تو وہاں کی انتظامیہ ہماری مدد کرتی ہے اور جب سندھ کو پنجاب کے ایریا میں کوئی لاجسٹک سپورٹ درکار ہوتی ہے تو ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔
ٹیکسی ڈرائیور قتل

مزید :

صفحہ آخر -