پی ٹی آئی نے 9 برس میں قوم کیلئے کچھ بھی نہیں کیا‘آفتاب شیرپاﺅ
چارسدہ (آئی این پی)قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے چیئرمین آفتاب شیرپاو¿ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 برس میں قوم کےلئے کچھ بھی نہیں کیا‘پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں سازش کے تحت دوبارہ اقتدار میں لایا گیا‘9 مئی کو فوجی تنصیبات اور حساس اداروں کی عمارتوں کوآگ لگائی گئی، اس دن کے ماسٹر مائند اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائےگا‘سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہفتہ کو تحصیل تنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفتاب شیرپاﺅ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے اور اس سے قبل بھی قرآن پاک اور نبی پاک کی شان میں گستاخی اوربے حرمتی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ اس قسم کے گستاخانہ حرکات کا تدارک بہت ضروری ہے لہٰذا امت مسلمہ متحد ہوکر اس سنگین نوعیت کے مسئلے کو تمام عالمی فورم پر اٹھائے تاکہ مستقبل میں ایسے شیطانی حرکات کو روکا جاسکے۔ انھوں نے حکومت آئی ایم ایف کے مابین معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی میں کمی اور معیشت کو استحکام ملے گا۔انھوں نے کہا کہ معاہدے کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو جاتا ہے کیونکہ ان کی انتھک کوشیشوں سے یہ ممکن ہوا جبکہ معاہدے سے انحراف کرنے والے اب اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم قوم جانتی ہے کہ انہی لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے انحراف کیا جس کے نتیجے میں قوم کو ہوشربا مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے دوچار ہونا پڑا۔آفتاب شیرپاﺅ نے کہا کہ عمران خان نے سازش کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے انحراف کیا اور اس وقت کے اپنے فنانس منسٹرز کو بھی معاہدہ کی حمایت نہ کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ آج معاہدے کی تعریفیں اور اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آفتاب شیرپاﺅ