پرویز الٰہی کاجیل میں بی کلاس کی فراہمی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع
لاہور( نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جیل میں بی کلاس کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، وکیل عامر سعید راں نے موقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ ہیں اور جیل میں بہتر کلاس ا±ن قانونی حق ہے، عدالتی حکم پر پہلے اے سی اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں لیکن اب وہ واپس لے لی گئیں درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات پر عمل کو قطعی طور پر انداز کر دیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ادویات، اے سی اور گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
رجوع