یاسمین راشد کی ضمانت د رخواستوں پر وکلاءدلائل کےلئے طلب
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی عسکری ٹاور پر حملے سمیت دیگر تین مقدمات رہائی کیلئے ضمانت کی د رخواستوں پر وکلاءکو 12 جولائی کو دلائل کے لیے طلب کرلیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان سے اب ان مقدمات میں کوئی تفتیش نہیں ہونی ہے. اس لیے انہیں سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے. ضمانت کی درخواستوں میں نشاندہی کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد عمر رسیدہ اور کینسر کی مریضہ ہیں. اس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے. ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاو¿ن میں دو جبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔
یاسمین راشد