پیپلز پارٹی کے پاس کراچی کا مینڈیٹ نہیں ہے،مصطفی کمال
کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی نسل پرست متعصب سندھ حکومت پچھلے 15 سالوں سے مستقل سندھ کے وسائل پر قابض ہے اور ہماری نسل کشی کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعصب نسل پرستی اور کرپشن کا جو بازار سجایا ہوا ہے ا±س سے پورے پاکستان کا نقصان ہورہا ہے جو دیمک کی طرح پاکستان کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی ایک ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں کرپشن اور رشوت کے بغیر کوئی کام ہوتا ہو، شہری سندھ کے نوجوانوں کو میرٹ اور کوٹہ دونوں پر نوکریاں نہیں دی جاتی اور پانی ، سیوریج اور انفرااسٹرکچر سمیت پورا شہری سندھ تباہ ہوچکا ہے۔ شہری سندھ کے نوجوانوں پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ اور رویے کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، سندھ میں جنگل کا قانون ہے صوبائی اداروں میں تو کوٹہ کے نام پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا جاتا ہی تھا مگر اب شہری اداروں جن میں نوکری آئین کے مطابق مقامی افراد کا حق ہے وہاں بھی سندھ کے دوسرے شہروں سے لوگوں کو لاکر بھرتی کیا جارہا ہے، جب ظلم لسانی بنیادوں پر ہوگا تو لسانی تعصب پھیلے گا جس کے نتائج کبھی اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ سید مصطفیٰ کمال نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام میں ہی پاکستان کی بقاء اور خوشحالی کا راستہ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کو سنجیدگی سے دیکھا جائے کیوں کہ یہی شہری سندھ کے مسائل کا واحد حل ہے
مصطفی کمال