جنوبی پنجاب میں جعلی سگریٹ سپلائی کرنے کا منصوبہ فلاپ ‘دو ملزم گرفتار

جنوبی پنجاب میں جعلی سگریٹ سپلائی کرنے کا منصوبہ فلاپ ‘دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی ر پورٹر) محکمہ ایکسائز ملتان کی بڑی کاروائی ، جنوبی پنجاب میں سپلائی کے لیے لائی گئی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی جعلی سگریٹ پکڑ کر دو افراد کو بھی حراست (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر ملک حسن عباس کی سربراہی میں ٹیم نے بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب گاڑی کو چیک کیا تو اس میں بڑی تعداد میں جعلی سگریٹ سمگل کی جا رہی تھی، جس پر ایکسائز ٹیم نے فوری طور پر معاملہ اعلی افسران کے نوٹس میں دیا اور ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر ایف بی آر انٹیلی جنس حکام سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد ایف بی آر انٹیلی جنس ٹیم ایکسائز دفتر پہنچی اور دونوں افراد کو گاڑی اور سگریٹ سمیت تحویل میں لے لیا ، ایکسائز ٹیم انچارج انسپکٹر ملک حسن عباس نے میڈیا کو بتایا کہ مردان سے جعلی سگریٹ سمگل کی جا رہی تھی ، جسے بہاولپور اور چوک منڈا میں سپلائی کیا جانا تھا، پکڑی گئی سگریٹ کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، گاڑی میں سوار دونوں افراد، گاڑی اور سگریٹ ایف بی آر انٹیلی جنس ٹیم کے حوالے کر دیے گئے، جو قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائیں گے