توہین واقعہ‘ جنوب پنجاب میں مظاہرے ‘ ریلیاں ‘ نعرے بازی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا معاملہ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے اسلام فوبیا کی روک تھام نہیں کرنے پر گزشتہ روز مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے باعث وکلا کو مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی کال دے دی گئی تھی۔ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید علی الطاف گیلانی نے موقف اختیار کیا کہ ملعون شخص کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر شدید تشویش لاحق ہے ، قرآن پاک کی حرمت اور حفاظت کے لئے اسلامی فوبیا کو روکنا ہوگا۔مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف یوم تقدس قرآن پاک کے سلسلے میں پورے پنجاب بھر میں کریانہ تاجروں نے پر امن احتجاج اور ریلیاں نکالی، مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کے صدر میاں آفاق انصاری نائب صدر کریانہ ایسوسی ایشن ملتان شیخ یونس شیخ محمد اسلم محمد قاسم ریوڑی اسلم محمد فاروق و دیگر کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک ملتان میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں شریک کریانہ تاجروں نے پر امن انداز میں سویڈن میں پیش آنے والے واقع پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اس موقع پر مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھائے رکھے جس پر سویڈن مردہ باد اسلام فوبیا مردہ باد کے نعرے درج تھے،مظاہرین نے حرمت قرآن پر جان بھی قربان اور سویڈن مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر مرکزی صدر میاں آفاق انصاری شیخ یونس قریشی شیخ اسلم اسلم خان محمد فاروق محمد قاسم ریوڑی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دہشتگردی کی ہے ۔
احتجاجی
بہاولپور ‘ میلسی ‘ اوچشریف ‘ صادق آباد ‘ قصبہ گجرات ‘ ڈیرہ ‘ بورے والا ‘ حاصل پور ( بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ بیورو ‘ نامہ نگار(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
‘ نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ) مرکزی میلاد مصطفے کمیٹی بہاول پور جماعت اہلسنت پاکستان ضلع بہاول پور جمعیت علمائے پاکستان کے بہاول پور کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مسجد خضرا ماڈل ٹان بی سے فتح چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گی جماعت اسلامی بہاولپور کے زیرِ اہتمام سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی .دفتر جماعت اسلامی مسجد الحق سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت قائم مقام امیر ضلع عبد الجلیل ہاشمی امیر جماعت اسلامی وامید وار پی پی 253 نصراللہ خان ناصر امیر جماعت اسلامی پی پی 254 ملک عبدالحئی نے کی فرید گیٹ کے مقام پر نصراللہ خان ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہماری ریڈ لائین ہے سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی قابلِ مذمت اقدام ہے انٹرنیشنل ہیومین رائٹس موومنٹ کی جانب سے بہاول پور میں قرآن پاک کی بیحرمتی پرشدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت آمنہ نذر بلوچ صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ بہاولپور نے کی قیادت کرتے ہوئے انھوں نے سویڈن حکومت کے اس غلیظ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام کو ایک مضبوط گہوارہ بنانے پر زور سویڈن میں قران مجید کی بےحر متی کے سوگ میں میلسی بار ایسوسی ایشن نے مکمل ہڑتال کی اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ضلعی سیاسی رہنما ملک آصف اعوان کی قیادت میں قومی شاہراہ بستی حقظاں کے مقام پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے گزرنے والے مسافر ،گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی شریک ہوئے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر ضلعی سیاسی رہنما ملک اصف اعوان نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا پوری دنیا کے مسلمان سویڈن کا مکمل بائیکاٹ کریں سویڈن حکومت کی طرف سے کی گئی قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف 111گروپ کے ممبران کا پریس کلب نے سامنے احتجاج،سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان جمال خان اویس خان جام عقیل سلیمان ،احمد خان عاطف چیمہ نے کہاکہ حکومت سویڈن سے مکمل بائیکاٹ کرے،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی جنونیت اور دہشت گردی ہے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت ہے مظفرگڑھ کی تمام تنظیموں کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے باہرحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ریلی میں تمام مکتبہ فکر کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ سِول سوسائٹی، تاجران، شہریوں اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی بھی کی۔ سویڈن میں قران کریم کی بیحرمتی کیخلاف میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ میلسی میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن کیخلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر اور جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ہونے والا قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ مغرب کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بار بار ٹھیس پہنچانے کا ثبوت ہے۔ نجمن تاجران قصبہ گجرات کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد ہو گیا احتجاجی غازی گھاٹ چوک سے جمکو چوک تک سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کے سلسلہ میں نکالی گئی، جس پر انجمن تاجران مرکزی مین بازار اور مین جی روڈ کے تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،ریلی میں شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوئیڈن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جمعیت علماءاسلام ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام تقدس قرآن پاک ریلی کل بروز اتوار 9 جولائی نکالی جائے گی مولانا محمد اقبال رشید ریلی کی قیادت کریں گے ریلی میں تحصیل ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ کے تمام یونٹوں سے کارکنان شرکت کریں گے ریلی کالج چوک سے شروع ہوکر ٹریفک چوک پر پہنچے گی۔ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف ڈیرہ غازیخان میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ،سابق مشیرصحت حنیف پتافی کی قیادت میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ڈی جی خان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی و سماجی ممبران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی میں شہریوں نے قرآن مجید کو اپنے سینے سے لگا رکھا تھا اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے عظمت قرآن پر جان بھی قربان کے فلک شگاف نعرے بلند کیے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے محمد حنیف خان پتافی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ عالمی دہشت گردی کے مترادف ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں قران کریم کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے جمیعت اہلحدیث تحصیل بورے والا کے زیر اہتمام جامعہ مسجد بلال سے فوارہ چوک تک حرمت قرآن کریم کے سلسلہ میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا کیا جسکی قیادت امیر جمیعت اہلحدیث تحصیل بورے والا حافظ عبید اللہ ضیا نے کی ۔ عبدالطیف ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف راجہ چوک سے تھانہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گی ریلی سے منھاج القران کے رہنما علامہ محمد عامر مدنی حافظ محمد اقبال نقشبندی سالم قادری ذوالفقار علی قام خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران پاک لاریب کتاب ہے اس کی حفاظت کا ذمہ خود خدائے پاک نے اپنے ذمہ لیا ہے دنیا کی کوی طاقت قران پاک کو نہی مٹا سکتی یہ رہتی دنیا تک رہے گا۔