جعلساز متحرک ‘ ضلع کچہری میں وارداتیں ‘ کارروائی شروع
ملتان(خصو صی ر پورٹر) فراڈیوں کا گروہ ضلع کچہری میں متحرک ہوگیاشہریوں اور کاروباری شخصیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،مختلف ناموں سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
عدالتوں اور گورنمنٹ کے اداروںکو دھوکہ دینے والا فراڈیا ملتان کی معروف کاروباری شخصیت کا جعلی شناختی کارڈ بنوا کر عدالت میں پیش ہوگیا، شک ہونے پر عدالتی عملہ نے پکڑنے کی کوشش کی، ملزم موقع سے فرار ہوگیا عدالت کے حکم پر تھانہ چہلیک نے مقدمہ در ج کرلیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل سید رضا احمد اور ایک نامعلوم شخص اور دو افراد شہزاد احمد فدااور سردار مقصود خان بلوچ جعلی وکیل بن کر سول جج محترمہ سمارہ ظفر کی عدالت میں پیش ہوگئے۔احمد رضا نے ملتان کی معروف کارو باری شخصیت کے نام کا جعلی شناختی کارڈ بنا رکھا تھا، ایک شخص ملزم بن گیا اور دوسرا مدعی بن گئے، عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ہمارے معاملات طے ہوگئے ہیں لہذا کیس ختم کردیا جائے۔دوران سماعت مشکوک حرکات اورسوال کے دوران عدالت کو شک گزرا تو عدالتی عملہ نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش، ملزمان جعلی شناختی کارڈ چھوڑ کر عدالت سے فرار ہوگئے، عدالت نے حکم دے کر اصل وکیل کو طلب کیا،کیس کے مدعی معروف کاروباری شخصیت بھی عدالت پہنچ گئی۔ سول جج سمارہ ظفر کے حکم پر پولیس تھانہ چہلیک نے ملز م رضا احمد،نامعلوم جعلی شخص،وکالت کے لیے پیش ہونے والے شہزاد احمد فدا اور سر دار مقصود خان بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تین جوالائی کوملزم سید رضا احمد ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج خالد ضیافرید کی عدالت میں پہنچا تو کیس کی سماعت کے بعد اس کی ضمانت خارج کردی۔جعلی مدعی ،جعلی ملزم اور جعلی وکالت نامے ،جعلی وکیل اور جعلی شناختی کارڈ پر عدالت میں پیشی جیسے خوفناک منصوبے کے بے نقاب ہونےپرکاروباری شخصیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔