ترنڈہ محمد پناہ ‘ پی ٹی آئی رہنماﺅں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان ‘ علاقائی تعمیرو ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ‘مخدوم مبین احمد
ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف ترنڈہ محمدپناہ کے صدر عبدالوحید ملک نے گزشتہ روز مخادیم محسن آباد(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
گروپ میں ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت اختیار کرلی۔ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن مخدوم سید مبین احمد نے گزشتہ روز اپنے ساتھیوں مخدوم سید عبدالقادر ،سید لعل حسین شاہ ،مخدوم سید مبین ضامن بخاری ،مہر مولاداد سیال ،رئیس طاہر محمود ،ڈاکٹر عبید مختار ،میاں عامر محمود ،محمد عربی عباسی ودیگر کے ہمراہ ان کی طرف سے دی گئی ٹی پارٹی میں شرکت کی جہاں عبدالوحید ملک نے ساتھیوں کے ہمراہ مخادیم محسن آباد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مخادیم محسن آبادگروپ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اور اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ مخادیم محسن آباد گروپ میں شمولیت پر فخر ہے ۔جبکہ ممبر قومی اسمبلی وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن مخدوم سید مبین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے نوجوان مخادیم محسن آباد گروپ کا ہراول دستہ ہیں ۔مخادیم محسن آباد نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ضامن سمجھتے ہیں اور ان کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں کروڑوں روپے سے متعدد میگا ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے اور ان سکیموں کے بقیہ فنڈز بہت جلد ریلیز ہوں گے جس سے عنقریب یہ ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوکر عوام کے لئے آسانیوں کا باعث ہوں گی ۔