بہاولپور ‘6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ‘ ملزم کا تشدد ‘ پولیس معاملات دبانے کیلئے متحرک 

بہاولپور ‘6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش ‘ ملزم کا تشدد ‘ پولیس معاملات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور (ڈسٹرکٹ بیورو) بدر شیر کے علاقہ میں 6 سالہ بچی سے مبینہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
بداخلاقی کی کوشش بچی کے چلانے پر ملزم کی گلے میں موجود دوپٹے سے گلا دبانے کی کوشش بچی کو دیوار کیساتھ دے مارا کندھے کی ہڈی ٹوٹنے سے بچی بے ہوش ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق را نوید ولد را علی بہادر سکنہ ٹبہ بدر شیر نے دوکان پر کھانے کی چیز لینے کیلئے جانے والی چھ سالہ معصوم بچی پر مبینہ طور پر نہ صرف جنسی حملہ کیا بلکہ معصوم بچی کے شور مچانے پر گلے میں موجود ڈپٹے سے گلا دبانے کی کوشش کی لوگوں کو اپنی طرف آتا دیکھ کر گلی میں گھسیٹتا رہا اور معصوم بچی کو دیوار پر دے مارا جس سے نہ صرف معصوم کلی کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی بلکہ وہ بے ہوش ہو گئی جس کو بچی کے ورثا ہسپتال لے گئے ملزم نوید پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی آر1004/23 مندرجہ ذیل دفعات337بی-337ایف(v)اور337ایف(i) کے تحت تھانہ بغداد الجدید میں درج ہوئی جس کی تفتیش سب انسپکٹر توقیر کے سپرد ہوئی مدعی مقدمہ را ناصر کے مطابق تفتیشی افسر دس دن گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار کرنے میں حیل و حجت سے کام لے رہی تھا بارہا ملزم کی نشاندہی کرنے کے باوجود سب انسپکٹر توقیر مصروفیت کا بہانہ بناتا مورخہ سات جولائی کو مدعی را ناصر تھانہ بغداد الجدید گئی تو دیکھا ایف آئی آر کا نامزد ملزم نوید تھانہ میں اپنے ساتھی طارق کے ہمراہ موجود ہے جو مدعی کو دیکھتے ہی تھانہ کی عمارت سے باہر آ گیا جس کو مدعی کے شور واویلا کرنے پر گرفتار کر لیا ملزم نے ایس آئی توقیر کے سامنے اپنے ساتھی طارق کے ہمراہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا را ناصر کا کہنا تھا کہ تھانہ میں مدعی آتے ہو? ڈرتا ہے جبکہ ملزم کو پروٹوکول ملتا ہے ایف آئی آر کا نامزد ملزم تھانے میں دندناتا پھر رہا تھا اس کا تھانے میں موجود ہونا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انکا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ملزم کو تحفظ فراہم کر رہا ہے اس لیے ڈی پی او بہاولپور اعلی افسران سے میرے مقدمے کی تفتیش کروائیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے دوسری طرف سب انسپکٹر توقیر کا کہنا تھا کہ ملزم کے چہرے پر تو نہیں لکھا ہوتا کہ وہ مجرم ہے جب ہمیں پتہ چلا ہم نے اسے گرفتار کر لیا