اراضی تنازعہ ‘ فائرنگ ‘ نوجوان قتل ‘ حادثہ ‘ لڑکا جاں بحق
ملتان ‘ ڈیرہ ( خصوصی رپورٹر ‘ سٹی رپورٹر ) جائیداد تنازع اور گھریلو جھگڑے پر نوجوان قتل کردیا گیا ۔اور ایک شدیدزخمی ہو گیا پولیس تھانہ الپہ کے علاقے بستی ونگاں والی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
نواب پور روڈ کے رھاشی دو بھائی 28 سالہ عابد اور 33سالہ صابر کا اپنی قریبی رشتہ دار رمضان وغیرہ کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر دشمنی چل رہا تھا گزشتہ روز ملزمان نے اسی رنجش پر گھر میں گھس اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی عابدموقع پر جانبحق جبکہ دوسرابڑا بھائی صابر شدید زخمی ہو گیا اطلاع پرریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں لاش اور زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ خان پور میں ایک لڑکا ٹیوب ویل کے کھالے میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ خان پور میں ایک لڑکا جو کہ ٹیوب ویل کے کھالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے نوجوان کو باہر نکالا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا لواحقین کے مطابق اس نوجوان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا کھالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔