اس بات کی ضمانت ہے پاکستان میں انتخابات وقت پر ہونگے ،عمران خان کا ایم ڈی آئی ایم ایف سے سوال

اس بات کی ضمانت ہے پاکستان میں انتخابات وقت پر ہونگے ،عمران خان کا ایم ڈی آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے سوال کیا کہ آپ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں انتخابات وقت پرہوں گے اس پر آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف ملک میں ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھتاہے۔آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ ہم ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو بورڈ کاپاکستان کے سیاسی معاملات سے متعلق مو¿قف کیا ہوگا اس کی پیشگوئی نہیں کرسکتے تاہم ایگزیکٹو بورڈ کے ڈائریکٹرز اپنی میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں اور آئی ایم ایف سٹاف رپورٹ میں ان کا مو¿قف شامل کر دیا جائے گا۔وفد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جس میں توقع ہے کہ اقتدار کی منتقلی وقت پر ہوگی، امید ہے کہ اس ڈیزائن کے تحت نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دے گا۔
اندرونی کہانی

مزید :

صفحہ اول -