ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس شبیر احمد خا ن کا کسان سہولت سنٹر کا دورہ ‘ ملاقاتیں ‘ ہدایات
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب شبیر احمد خان ملتان میں قائم کسان سہولت سنٹر کا اچانک دورہ۔دورے کا مقصد کسان سہولت سنٹرز پر آنے والے کاشتکاروں اور زرعی زہریں فروخت کرنے والے ڈیلرز سے ملاقات کرکے مسائل سے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
آگاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان سہولت سنٹرز پرمعیاری زرعی ادویات و سپرے مشینری مناسب نرخوں پر دستیاب ہےں ۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ ان کسان سہولت سنٹرز پرکسی قسم کے مسائل کا سامنا ہوتو ان کے حل کیلئے محکمہ زراعت کے متعلقہ عملہ کوبروقت آگاہ کیا جائے۔انہوں نے موقع پرموجود کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زہریںخریدتے وقت اصل رسید حاصل کریں۔انہوں نے کسان سہولت سنٹرز پر زرعی زہریں فروخت کرنے والوں کو کہا کہ کاشتکاروں سے بھرپور تعاون کیا جائے اورآنے والے ہر کاشتکار کا مکمل ایڈریس بمعہ نام،شناختی نمبر،موبائل نمبر اور کپاس کاکاشتہ رقبہ رجسٹر پر درج کیا جائے۔انہوں نے موقع پر موجود زرعی ادویات کے سٹالز کے ڈیلرزسے کہا کہ وہ کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی ایڈوائزری سلپ کے مطابق زرعی ادویات فراہم کریں۔