استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ ہفتے پارٹی منشور عوام کے سامنے لانے کا اعلان

  استحکام پاکستان پارٹی کا آئندہ ہفتے پارٹی منشور عوام کے سامنے لانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(نمائندہ خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ ہفتے پارٹی منشور عوام کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری جماعت آئندہ ہفتے اپنا منشور لارہی ہے، ہم تمام تقاضے پورے کرکے باضابطہ رجسٹریشن کےلیے الیکشن کمیشن جارہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا عون چودھری نے ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں دی ہے،اگر کوئی جماعت سیاست کی آڑمیں ریاست تہس نہس کرنے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے تو اس کو بین کیا جانا چاہئے، یہ پٹیشن انفرادی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ریاست پر ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ ہم آنےوالے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے، ہرحلقہ میں امیدوارکھڑے کریں گے،ماضی میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، آئی پی پی نوجوانوں کے مستقبل کےلئے روڈ میپ تعین کرنے جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے بھائی کی وفات ہوئی ہے ان کےلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -