کراچی سے کسٹم کے دو اعلی افسر پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

کراچی سے کسٹم کے دو اعلی افسر پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی سے پاکستان کسٹمز کے دو اعلی افسر پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے۔ اہلخانہ کے مطابق دونوں افسران سے گزشتہ رات نو بجے سے رابطہ نہیں ہورہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو نہیں ہورہی۔ افسران کے اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔لاپتہ ہونے والوں میں انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یار عباس شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یاور عباس اور طارق محمود کے اہلخانہ نے تھانہ ڈیفنس اور گزری سے رابطہ کیا ہے، پہلے ایک افسر طارق محمود کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تاہم کچھ دیر بعد دوسرے کسٹم افسر کے لاپتہ ہونے کی خبر ملی ہے۔چیف کلکٹر کسٹمز یعقوب ماکو نے کہا کہ کسٹم انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ طارق محمود کے لاپتہ ہونے کا کلکٹر انفورسمنٹ نے بتایا ہے، معاملہ کیا ہے کسٹم آفیشل کیوں لاپتہ ہوا ہے اسکو دیکھ رہے ہیں۔