عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے  زیر اہتمام قرآن پاک کی  بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

  عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے  زیر اہتمام قرآن پاک کی  بےحرمتی کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں ارکان اسمبلی وفاقی وزیر خرم دستگیر خان,توفیق احمد بٹ،نواز چوہان،عبدالرﺅف مغل،عمران خالد بٹ، حاجی وقار چیمہ،عمران خالد بٹ،مظہر قیوم ناہرا، سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر گیپکو شعیب بٹ، سید امیر حیدر شاہ کرمانی، ناظم اعلی سعید احمد صدیقی،ندیم ارشد مجددی،شبیر مجددی،علامہ شاہد مجددی،علامہ اشفاق مجددی، علامہ تنویر مجددی، عابد مجید مجددی، بابر بٹ مجددی کے علاوہ مقامی سیاستدانوں، حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنماﺅں، شہریوں اور مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر اعلی عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے کہاکہ قرآن مجید کی توہین کھلی دہشتگردی ہے۔ 
سویڈن حکومت کی اجازت کے ساتھ کتاب مبین کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی دلخراش ،قابل مزمت اور شرمناک ہے یورپ اسلام فوبیا کا شکار ہے اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں2ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا مغربی رہنماﺅں کی بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے ایسے واقعات کا مقصد صرف اور صرف مسلمانوں میں غم وغصہ اور اشتعال پیدا کرنا ہے ۔عالم اسلام کو اقوام متحدہ میں قانون سازی کروانے کے لئے ڈٹ جاناہوگا۔اس طرح دنیا میں امن بھی ہوگا اورمقدسات کا احترام بھی ہوگا ۔