نیل یا ایمازون، دنیا کا سب سے طویل دریا کون سا ہے؟
گنیز ورلڈ ریکارڈز، برٹانیکا اور امریکی حکومت اس بات پر متفق ہیں کہ نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے۔ دریائے نیل کو افریقی دریاو¿ں کا باپ بھی کہا جاتا ہے، تاہم حالیہ عرصے میں پرتگالی تعلیمی ویب گاہوں پر ایک مختلف رائے گردش کر رہی ہے۔ اس رائے کے مطابق برازیل میں دریائے ایمازون، جو جنوبی امریکہ سے گزرتا ہے ،دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے۔یہ بحث سائنسی برادری میں بھی ہو رہی ہے۔ ہر ماہر دستیاب معلومات، سائنسی حقائق اور دستیاب آلات کی بنیاد پر اپنی رائے پیش کر رہا ہے۔ کیا یہ طے کرنا ممکن ہے کہ ان دونوں میں سے کون سا دریا زیادہ لمبا ہے؟
ایمازون : واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس کا جواب دینے کے لیے ایک انگلش کینیڈین مہم جو کرسٹوفر اونڈاٹجے کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نیل یقینی طور پر ایمازون سے لمبا ہے۔ دوسری طرف برازیل کے جغرافیہ و شماریات کے ادارے میں زمینی سائنس کے سابق ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایمازون دریائے نیل سے لمبا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
یو ایس جی ایس اور برٹانیکا کے مطابق ان دونوں دریاو¿ں کی لمبائی میں فرق صرف 132 میل کا ہے۔ دریائے نیل 4 ہزار 132 میل یعنی 6 ہزار 649.8 کلو میٹر طویل ہے۔ دوسری طرف دریائے ایمازون کی لمبائی پورے 4 ہزار میل یعنی 6 ہزار 437.376 کلومیٹر ہے۔ اس طرح ایمازون کے مقابلے میں نیل 212.424 کلو میٹر زیادہ لمبا ہے۔اس جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش میں بین الاقوامی محققین اور مہم جوو¿ں کی ایک ٹیم اب دریائے ایمازون کے ساتھ ایک سفر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی وجوہات کی بناءپر ان کا یہ مشن ممکن نہیں ہو سکے گا۔
دریائے نیل : اگلے سات مہینوں میں اراکین بہت سے خطرات کے باوجود دریا کے بحر اوقیانوس تک پہنچنے تک اس کے پورے راستے کی چارٹ کی مدد سے پیمائش کریں گے۔ پھر اگر سب کچھ آسانی سے چلتا ہے تو دریائے نیل کے نیچے کا سفر دوسرا مرحلہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کون سے دریا لمبے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینا آسان نہیں ہے۔ دریا اپنی دیگر جغرافیائی خصوصیات کے حوالے سے مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔ ان خصوصیات کی تشریحات مختلف ہوتی ہیں۔ دریا کہاں ختم ہوتا اور اور کہاں سے نکلتا ہے ؟صرف اسی چیز کا تعین کر کے لمبائی کا حساب نہیں لگایا جاتا۔ پیمائش میں کوئی انحراف یا دریا کے دھارے میں کوئی تبدیلی مختلف طوالت کا باعث بن سکتی ہے۔1846ءمیں ”اٹلس آف یوز فل نالج میپس“ کے مطابق ایمازون دنیا کا سب سے لمبا دریا تھا۔ اس کے مطابق ایمازون 3200 میل اور نیل 2750 میل طویل تھا۔