سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر !

سیاحت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر !

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکومت ِپاکستان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیری سروس کراچی اور گوادر سے شروع کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے فیری سروس پر مختلف اداروں کو پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ فیری سروس پہلے مرحلے میں عراق تک شروع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ عراقی دورے کے دوران فیری سروس پر بات چیت بھی کی ، جس میں عراقی حکام نے پاکستان کو فیری سروس کے لئے اجازت دینے کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ فیری سروس کے ذریعے عراق جانے والے زائرین کو بھی سہولت ملے گی۔فیری سروس کو پاکستان سے دیگر ممالک تک چلانے پر بھی روابط جاری ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -