برج حوت،سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
صحت کا صدقہ لازمی دیں اور زبان قابو میں رکھا کریں،اس وقت آپ کی زبان سے اگر کوئی پرانی تلخ بات نکل گئی تو بہت بڑا مسئلہ کھڑا کر دے گی، جن لوگوں نے کسی حوالے سے وعدہ کر رکھا تھا،وہ اس پر پورا نہیں اتریں گے اور جو لوگ ان دنوں قریب ہیں،ان پر بھی ابھی کوئی بھروسہ نہ کریں۔ آپ کو روز گار کے حوالے سے اہم خبر مل سکتی ہے۔