این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

  این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
  این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق  25 جون سے اب تک بارشوں سے ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 5 اور خیبرپختونخوا میں 2 افراد جان سے گئے۔دنیانیوز  کے مطابق سب سے زیادہ 48 اموات پنجاب، 20 خیبرپختونخوا میں ہوئیں، بلوچستان سے 5 اور آزاد کشمیر سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔