لندن؛ پی ٹی آئی کا حمایتی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار

لندن؛ پی ٹی آئی کا حمایتی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار
لندن؛ پی ٹی آئی کا حمایتی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے حمایتی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قراردیدیا گیا، عدالت نے عامر وسیم چودھری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 51 سالہ عامر وسیم چودھری نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے 18 مئی کو پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچایا تھا، مشرقی لندن کے رہائشی عامر وسیم چودھری پر پاکستان ہائی کمیشن پر “کریمنل ڈیمج” کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے میٹرو پولیٹن پولیس کے فائنل دینے پر عامر وسیم چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 18 مئی کی رات عامر وسیم چودھری پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے حقیقی آزادی کے نعرے لگائے اور پھر بلڈنگ میں داخل ہونے کی کوشش کی، ہائی کمیشن میں داخل ہونے سے قبل گالم گلوچ بھی کرتے رہے، بلڈنگ میں موجود سفارتی عملے کو بھی گالیاں دیں ،عامر وسیم چودھری احتجاج کرتے ہوئے حقیقی آزادی کے علاوہ پاکستانی حکومت اور مختلف اداروں کے خلاف نعرے بھی لگا رہا تھا، ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں ابتدا میں جرم سے انکار کرنے والے عامر وسیم نے شواہد دیکھنے کے بعد جرم تسلیم کرلیا ،عدالت نے عامر وسیم چودھری کو پاکستان ہائی کمیشن کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت میں عامر وسیم چودھری کے خلاف شواہد پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس نے عمارت کی ایک کھڑکی توڑ دی تھی، ہائی کمیشن پر حملے کے وقت عمارت میں عملے کے دو ارکان بھی موجود تھے، پاکستان ہائی کمیشن نے حملے سے متعلق پولیس کے علاوہ فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کو بھی مطلع کیا، واقعہ کے بعد پاکستائی سفارتی حکام نے فارن آفس سے ہائی کمیشن اور اس کے مشنز کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔