جہلم کے قریب ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ، پوری عمارت گر گئی،2 افراد جاں بحق، 2 درجن سے زائد افراد ملبے تلے دب کر زخمی

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہلم کے قریب ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پوری عمارت گر گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق سلنڈر دھماکے سے عمارت لرز گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو گئی، ہوٹل میں موجود متعدد افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا اور ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ہوٹل کے کچن میں ہوا، ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی، سول ڈیفنس اور پولیس بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔