ملک بھرمیں مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

ملک بھرمیں مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی
ملک بھرمیں مزید بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خدشے کے باوجود مزید بارشوں کا امکان ہے۔

نجی ٹٰی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب، اسلام آباد  ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، کراچی میں گذشتہ روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، آج ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارش کے ساتھ آندھی کا بھی امکان ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقوں سبی، کوہلو اور بارکھان میں بھی تیز بارش ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں سے 76 افراد موت کی وادی میں اتر گئے۔

مزید :

قومی -