گوجرانوالہ ؛ سائیکل بنانے والی فیکٹری میں دھماکا

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں سائیکل بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 6افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہناہے کہ سیالکوٹ روڈ پر سائیکل بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ۔