امریکہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں چھوٹامسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 مسافر مارے گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاس ویگاس ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والا طیارہ رن وے سے کچھ دور ہی گیا تھا کہ زور دار جھٹکوں کے بعد زمین پر آ گرا اور اس میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ طیارے پر سوار پائلٹ سمیت مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور تمام افراد زندہ جل گئے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے 6 لاشیں نکال لیں جبکہ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔