ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے،عالمگیر ترین کی منگیتر شازیہ نے خاموشی توڑدی

ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے،عالمگیر ترین کی منگیتر شازیہ نے خاموشی ...
ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے تھے،عالمگیر ترین کی منگیتر شازیہ نے خاموشی توڑدی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی خودکشی کے بعد ان کی موت سے متعلق بہت سی افواہیں زیرگردش تھیں۔ جس پر اب ان کی منگیتر شازیہ کا مؤقف بھی سامنے آگیا ہے، شازیہ نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ان سے بہت محبت کرتے تھے اور وہ بھی عالمگیر ترین سے محبت کرتی تھیں ان کی جلد شادی بھی ہونے والی تھی۔

عالمگیرترین کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں تھوڑا سا جلد کا مسئلہ تھا اس کے علاوہ کوئی بات نہیں تھی۔

نیوزاینکر نے سوال کیا کہ عالمگیر ترین سے منسوب اردو میں لکھا گیا خط بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے اس سے متعلق کیا کہیں گی؟

جس پر انہوں نے کہا عالمگیر خان ترین نے اردو میں کوئی خط نہیں لکھا، ان کا آخری خط انگریزی زبان میں تھا جس میں وہ مجھے اور تمام گھروالوں کو دعائیں دے رہے تھے۔

عالمگیر ترین کے اخلاق سے متعلق ان کی منگیترشازیہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر کسی سے پیار کرنے والے انسان تھے، انہوں نے کبھی سٹاف سے بھی اونچی آواز میں بات نہیں کی تھی۔ان کا مزید کہناتھا کہ وہ کرکٹ اور گھومنے پھرنے کے شوقین  انسان تھے۔ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے کی بجائے ہمیں ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔