قومی کرکٹر حارث رؤف کی اپنی دلہن کے ساتھ تصاویر منٹوں میں وائرل

سورس: بشکریہ ٹوئٹر/حارث رؤف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دلہن مزنا مسعود کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔
تصویر کی کیپشن میں انہوں نے لکھا ’’It’s always been you‘‘
It’s always been you! ❤️ pic.twitter.com/z5m6v1lrAp
— Haris Rauf (@HarisRauf14) July 9, 2023
یاد رہے کہ حارث رؤف کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا، جبکہ شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں منعقد ہوئیں، جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی تھی
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تینوں تصاویر میں سے دو میں حارث اور ان کی اہلیہ مزنا بارات اور ولیمے کا سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں، جبکہ تیسری تصویر میں دونوں نے اپنے ہاتھوں میں پان رکھے ہوئے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔