پاکپتن،ڈی پی او کو رشوت دینے کی کوشش،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر معطل
پاک پتن(نمائندہ پاکستان)میڈیا کی خبروں کا اثر پاکپتن کے چار ٹریفک وارڈنز کے بعد ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید بھی معطل ہوگیا ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی کرپشن کہانی گزشتہ روز میڈیا پر نشر ہوئی خبروں پر ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب نے نوٹس لیااور معطلی کے بعد ڈی ٹی او کو فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ میڈیا کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی کہ ڈی ٹی او نے عید پر مختلف ناجائز طریقوں سے لاکھوں روپے اکٹھے کئے اور کارروائی سے بچنے کیلئے عید کے بعد ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کو بھی رشوت دینا چاہی جس پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے چار ٹریفک اہلکاروں کو نوکری سے بر خاست کر دیا جبکہ ڈی ٹی او کے خلاف رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام کو بھجوا دی اور ڈی ٹی او کو فوری تبدیل کر کے لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ ڈی ٹی او سعید احمد نے رشوت سے اکھٹی کی گئی رقم سوا دو لاکھ روپے بطور عید گفٹ اہلکاروں کے ذریعے ڈی پی او کو پیش کرنے کی کوشش کی ۔
ڈی ٹی او معطل