شکار پور میں نامعلوم افراد کی جج کی گاڑی پر فائرنگ

شکار پور میں نامعلوم افراد کی جج کی گاڑی پر فائرنگ
شکار پور میں نامعلوم افراد کی جج کی گاڑی پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکارپور میں خانپور انڈس ہائی وئے پر  مسلح افراد کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی کار پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں جج اور ڈرائیور دونوں محفوظ  رہے ۔

 پولیس  کا کہنا ہے کہ  شکار پور میں ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ محمد علی قریشی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے کار کو روکنا چاہا مگر ڈرائیور نے کار تیز رفتاری سے نکال لی،کار پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ناکابندی لگا کر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -