تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان، امپورٹ بل میں بھاری کمی متوقع

تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان، امپورٹ بل میں بھاری کمی متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)او جی ڈی سی ایل نے مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کنر کنواں نمبر 11سے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایک ہفتہ قبل کمپنی نے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر4سے گیس اور خام تیل کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کیا تھاجہاں سے اضافی 330بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ کنر کنواں نمبر 11سے 960بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے، یہ کنواں صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق پیداوار سے امپورٹ بل میں 30.19ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

تیل و گیس

مزید :

صفحہ اول -