ملکی سلامتی کیلئے ایکس پر  پابندی لگائی، وزارت داخلہ 

ملکی سلامتی کیلئے ایکس پر  پابندی لگائی، وزارت داخلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے ایکس پر عائد پابندی کا عدالت میں دفاع کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی کیلئے اقدام قرار دیا ہے۔وزارت داخلہ نے ایکس بندش کیس میں سندھ ہائیکورٹ میں اپنا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے ایکس پر ملکی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ملکی سلامتی اور وقار کیلئے سوشل میڈیا سا ئٹ ایکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔جواب میں کہا گیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی اظہار رائے کے بنیادی آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں، یہ پابندی حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں عائد کی گئی ہے،کچھ عناصر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی قوانین کی پابند ی سے مشروط ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار پاکستان کے قانون پر عملدرآ مد کا کہا مگر ایکس نے پاکستان کیساتھ مقامی قوانین کی پابندی کا معاہدہ (ایم او یو) سائن نہیں کیا۔ ہائیکورٹ میں جمع جواب میں مزید کہا گیا وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ایکس پر پابندی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہی نہیں،اسلئے اسے مسترد کیا جا ئے۔

وزارت داخلہ جواب

مزید :

صفحہ اول -