مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج پر بڑا حملہ، 4فوجی ہلاک 

  مقبوضہ کشمیر، برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج پر بڑا حملہ، 4فوجی ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں پیر کو آزادی پسند جنگجو برہان وانی شہید کی آٹھویں برسی  کے موقع پر  بھارتی فوج کی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جس میں چار بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کٹھوعہ کے علاقے مچیڑی میں  عسکریت  پسند  وں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں تاحال ان کی بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن  شروع کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جموں رینج کے ڈی آئی جی سنیل گپتا جموں سے  حملے کے مقام کیلئے روانہ ہوگئے۔ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی)  کی ایک ٹیم کو بھی جموں سے جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -