نئے اداکاروں کے کام نے بہت متاثر کیا،ثانیہ سعید

نئے اداکاروں کے کام نے بہت متاثر کیا،ثانیہ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار  اچھا کام کر رہے ہیں۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ  بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ  شوبز کی دنیا میں  آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو منظر عام پر لایا جائے اور اس کے لئے ان کو مواقع ملنا بہت ضرور ہے۔

  امید ہے کہ مستقبل میں بھی معیاری کام ہوتا رہے گا۔

مزید :

کلچر -