اسلام آباد کے بڑے عمرہ گروپ وقار مدینہ کا لاہور میں سیمینار

اسلام آباد کے بڑے عمرہ گروپ وقار مدینہ کا لاہور میں سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) اسلام آباد کے بڑے عمرہ گروپ وقار مدینہ کا لاہور میں عمرہ سیمینار 2ہزار سے زائد عمرہ ایجنٹوں کی شرکت، قام مقام گورنر پنجاب،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان مہمان خصوصی تھے میزبان اور چیئرمین وقار مدینہ گروپ حاجی مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سال ہم نے ایک لاکھ 25ہزار عمرہ زائرین کی خدمت کا ریکارڈ بنا کر ثابت کیا کہ وقار مدینہ ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر عمرہ ایپ کا آغاز کرر ہا ہوں اب عمرہ ایجنٹس اور اہل پاکستان گھر بیٹھے اپنی پسند کے ہوٹلز بک کرکے اپنی مرضی کا عمرہ پیکیج بنا سکیں گے۔ پاکستان سے روانگی تک ایک ایک لمحہ کی مانیٹرنگ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود کرتا ہوں۔عمرہ زائرین کے ساتھ کی گئی کمٹمنٹ پوری کرنا ہمارا فرض ہے وقارمدینہ کا ملک گیر نیٹ ورک پوری ٹریڈ کے لئے مثال ہے۔ ہم نئے عمرہ سیزن میں سب سے سستا اور اچھا عمرہ پیکیج دے رہے ہیں سعودی عمرہ کمپنیوں کے نمائندوں اور ہوٹلز کے ذمہ داران کے علاوہ پیر دیوان عظمت چن نمبردار نے ٹریڈ پارٹنر کو گاڑیوں کی چابیاں اور شیلڈیں  یں۔ مہمان خصوصی ملک احمد خان نے عمرہ سیزن میں سب سے زیادہ عمرہ کرنے والی کمپنی کو گاڑی کی چابی دی اس موقع پر مہمان خصوصی قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے کہا وقار مدینہ کا نام سنا تھا آج گیریژن کنٹری کلب کے 3بڑے ہال میں عمرہ ایجنٹو ں کے جم غفیر کو دیکھ کر خوشی ہوئی حاجی مشتاق کو مبارکباد دیتا ہوں۔