جمعیت علماء اسلام حقیقی جمہوری جماعت ہے،افضل خان

  جمعیت علماء اسلام حقیقی جمہوری جماعت ہے،افضل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جمعیت علما اسلام (ف) سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ قا ئد جمعیۃ جمہوریت کیلئے فیصلہ کن معرکہ لڑ رہے ہیں،جمعیت حقیقی جمہوری جماعت ہے۔

 اورعوام کی امیدیں بھی جماعت کے ساتھ بندھی ہوئی ہیں، بیساکھیوں پر کھڑی حکومت اپنے استحکام کیلئے فکرمند ہے  انہیں عوامی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔

  انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار اور ذاتی مفادات کا حصول جمعیت نظریاتی کا کبھی ہدف نہیں رہا،انسانیت کی خدمت اور دین کی اشاعت وتبلیغ کے ساتھ سیاسی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موروثی اور جاگیردارانہ سیاست نے قوم کو فکر اورسیاسی شعور دینے کی بجائے غلامانہ سوچ دی ہے