حکمرانوں کو غیر جانبدار افسر،با ضمیر جج اچھے نہیں لگتے،ذوالفقار چیمہ

حکمرانوں کو غیر جانبدار افسر،با ضمیر جج اچھے نہیں لگتے،ذوالفقار چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(پ ر)ممتاز کالم نگار اور سابق آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ میں 35 سالہ سروس کے بعد دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ بد قسمتی سے ہمارے مْلک میں سول ہو یا عسکری، کسی حکمران کو بھی پولیس یا انتظامیہ کے غیر جانبدار افسر یا باضمیر جج اچھے نہیں لگتے۔ اْنہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد یا ادارہ مْلک سے زیادہ اہم نہیں، کچھ لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے وہ اپنی کتاب *پسِ پردہ* کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کر رہے تھے  جس میں معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر انعام الحق جاوید، سابق چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور، سابق وفاقی محتسب اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سید طاہر شہباز نے اظہار خیال کیا اور نظامت کے فرائض محبوب ظفر نے سرانجام دیئے۔مقررین نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ کے مزاح میں روانی، تازگی اور بے ساختہ پن ہے، انکے مزاح کی چاشنی اور طنز کی کاٹ سے قاری بیحد لْطف اندوز ہوتا ہے۔ انکی کتاب پسِ پردہ نے قارئین کو کافی عرصہ بعد اعلیٰ معیار کے مزاح سے لْطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ انکے سارے مضامین ہی کمال کے ہیں مگر کچھ تو طنز و مزاح کے شاہکار ہیں۔