پارکنگ قوانین کی خلاف ورزیاں،20سے زائد املاک سربمہر

پارکنگ قوانین کی خلاف ورزیاں،20سے زائد املاک سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)  ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر جوہر ٹاؤن میں حدیقہ کیانی سیلون، نسا سلطان سمیت بیس سے زائد املاک سربمہر کردیں۔ ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے جوہر ٹاؤن میں کارروائی کرکے بیس سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔حدیقہ کیانی سیلون، ڈینٹو کیر، سٹار ہئیر سیلون، شفیق سیلون، زیڈ کے ٹی، الرافع، گلومیکس، ڈیجیٹل سگنیچر، ہوٹل سوئیس پرل، کراچی سیلون، نسا ء سلطان، بنک الحبیب، ڈینٹل بے کلینک شامل ہیں۔اس بارے  چیف انجینئر اقرار حسین قریشی کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔