چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد  کو ملاقات کیلئے بلالیا 

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد  کو ملاقات کیلئے بلالیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لیے لاہور طلب کرلیا ہے۔ قومی مینز کرکٹ ٹیم کے جاری مسائل پر بات چیت کے لیے وکٹ کیپر بلے باز چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیشہ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لئے تیا ر ہوں چیئرمین کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ضرور قبول کروں گا۔