دورہ آسٹریلیا،پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

دورہ آسٹریلیا،پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ آسٹریلیا کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پرشروع ہوگیاہے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی تربیتی کیمپ کی نگرانی جبکہ ٹیم منیجرمحمد مسروران کی معاونت کررہے ہیں کھلاڑیوں نے پہلے روز کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری کیلئے پریکٹس کی، ٹیم کے14 کھلاڑی حسیب اللہ، حنین شاہ، محمد عرفان خان، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پی سی بی کے تحت جاری  پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں شریک تھے،پاکستان شاہینزکے لیے اعلان کردہ 15 ویں کھلاڑی  فاسٹ بولر محمد علی نیہنوز کیمپ  کے لیے رپورٹ نہیں کی،دوسری جانب پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ میں  شرکت کرنے والے10 کھلاڑی عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، امام الحق، محمد حارث،وسیم جونیئر، ثمین گل، سرفراز احمد، سعود شکیل، عثمان قادر اور زاہد محمود مذید دو دن تربیت جاری رکھیں گے۔