شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

شہری لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری و ڈکیتی کی  وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں شبیر احمد کی فیملی سے 4لاکھ کی نقدی،زیورات اور موبائل فون، مناواں میں افضل کی فیملی سے 4 لاکھ کی نقدی زیورات اور موبائل فون،شاہدرہ میں محمود کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ گلشن راوی میں قیصر کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی زیورات اور موبائل فون‘ باغبانپورہ میں وسیم کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی زیورات اور موبائل فون، ستوکتلہ میں وقار سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں ارشد سے 50 ہزار نقدی موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیاگیارائے ونڈ اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد مصطفی آباد نشتر کالونی اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -