ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے 

ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہریوں کی دادرسی کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ،ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے گز شتہ روز بھی کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور عوام الناس کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے  محمد فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے بلا تاخیر قانونی کاروائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے پولیس افسران کو میرٹ کی بالادستی یقینی بنانے کی ہدایت کی ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں سے براہِ راست ملاقات کا مقصد اُنکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے  کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں، بغیر کسی سفارش کے میر ے دفتر آسکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -