جناح ہاؤس حملہ، ملزمان چالان کی نقول فراہم کرنے کیلئے طلب

جناح ہاؤس حملہ، ملزمان چالان کی نقول فراہم کرنے کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے پر ملزموں کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کرنے کیلئے 15 جولائی کو طلب کر لیا انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی. عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیگی. سماعت کے خدیجہ شاہ سمیت دیگر   ملزم کی جیل میں ہونے والی عدالتی کارروائی میں پیش ہوئے جبکہ میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پہلے ہی جیل میں تھے  دوسری جانب  انسداد دہشت گردی عدالت  نے عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں  آئندہ سماعت پر تمام ملزموں جیل ٹرائل کیلئے  طلب کر  لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل جا کر سماعت کی. آئندہ سماعت پر  ملزموں کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی. سماعت کے دوران زیر حراست اور ضمانت رہا ہونے والے ملزم عدالت کارروائی موجود تھے. گرفتار رہنما سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پیش کیا گیا۔سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ بھی جیل میں پیش  ہوئیں. مقدمے پر مزید کارروائی 18 جولائی کو ہوگی۔ 

جناح ہاؤس حملہ

مزید :

صفحہ آخر -