بیوروکریٹس‘ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

 بیوروکریٹس‘ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کیخلاف درخواست پرسماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کیخلاف درخواست موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی. عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ درخواست میں کوئی ہنگامی نوعیت کا معاملہ نہیں ہے. پھر بھی اسے کیوں سماعت کیلئے مقرر کیا گیا.  وکیل ندیم سرور ایڈوکیٹ کے توسط سے  دائر درخواست میں یہ میں نشاندہی کی گئی کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو ریلیف دیا ہے۔ بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

درخواست ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -