6 افراد کی ہلاکت‘مدعی کے وکیل کو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

  6 افراد کی ہلاکت‘مدعی کے وکیل کو تیاری کیساتھ پیش ہونے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ  نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور افنان شفقت کی درخواست ضمانت پر مدعی کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ملزم کم عمر  ہے اور ایک سال کے قریب عرصہ سے جیل میں ہے. درخواست گزار کے وکیل کے مطابق ملزم نے کسی کو قتل نہیں کیا بلکہ یہ ایک حادثہ تھا.  افنان شفقت کی کم عمر ہونے کی بنیاد پر ضمانت منظور کی جائے. سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 جولائی کو ہوگی۔ 

ہدایت

مزید :

صفحہ آخر -