سلام ایئرلائن اسلام آباد سے آج لاہور سے کل آپریشن کا آغازکریگی

سلام ایئرلائن اسلام آباد سے آج لاہور سے کل آپریشن کا آغازکریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) مسقط کی سب سے سستی ایئر لائنز سلام ایئر اسلام آباد سے آج اور لاہور سے کل آپریشن کا آغاز کر رہی ہے اسلام آباد ایئر پورٹ پر آج لاہور ایئرپورٹ پر لانچنگ کے لئے خصوصی تقاریب ہوں گی سلام ایئر کی مینجمنٹ سول ایوی ایشن کے عملے کے علاوہ نووفل ٹریول کا سٹاف میاں گروپ کے چیئرمین میاں عامر سعید رنگارنگ پروگرام میں شریک ہوں گے یاد رہے سلام ایئر کراچی، پشاور، ملتان، سیالکوٹ سے کامیابی سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین میاں گروپ میاں عامر سعید نے اسلام اباد لاہور سے سلام ایئر کے آغاز کو ٹریول عمرہ اور حج ٹریڈ کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے اب اہل پاکستان کو سستی اور اچھی ٹکٹ کے ساتھ بہترین سروسز ملیں گی۔ سلام ایئر کے نئے جہاز اسلام آباد اور لاہور سی مسقط جدہ اور دیگر ممالک کے لئے آغاز کررہے ہیں۔

سلام ائیر لائن

مزید :

صفحہ آخر -