فارم 47کیا اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس فائز عیسیٰ

فارم 47کیا اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس فائز عیسیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے (ن) لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی این اے 81 انتخابی عذرداری سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل احسن بھون نے کہا دوبارہ گنتی میں میرے موکل کامیاب قرار پائے، اس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا ریٹرننگ افسرنے دوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا، آپ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیے تھی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر احسن بھون نے بتایا فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتاہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جبکہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا اگر ریٹرننگ افسردوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے توکیا ہوگا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟ وکیل احسن بھون نے دلائل دیئے 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کو ریٹرننگ افسر نے حلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کے فیصلے کیخلاف میرا مؤ کل الیکشن کمیشن چلا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

چیف جسٹس فائز

مزید :

صفحہ آخر -