جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے متعلق سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوگئی، چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے پیمرا،پی ٹی اے،ڈی جی ایف آئی اے سمیت غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلا م آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیر ی سے متعلق سوشل میڈیا مہم پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا اور توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے سوا تمام اسلام آباد ہائیکورٹ ججز بینچ میں شامل ہیں، توہین عدالت کی کارروائی کو سوشل میڈیا مہم کا ادارہ جاتی جواب قرار دیا گیا ہے۔فل کورٹ سما عت کے آغاز پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا عدالت نے کئی بار سمجھایا لیکن کسی نے سبق نہیں سیکھا، ججز کیخلاف مہم کسی صورت قابل برداشت نہیں، کیا پی ٹی اے، ایف آئی اے اور پیمرا کو کچھ نظر نہیں آ رہا؟۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا جج کا جواب آئیگا تو حکومت اس کے مطابق ایکشن لے گی۔چیف جسٹس بولے کیا ججز اس طرح کے سوالات کا جو ا ب دینے کیلئے رہ گئے ہیں؟ کیا ہم بھی پریس کانفرنس بلا لیں؟ احتساب سے گھبرانے والے نہیں لیکن ججز کیخلاف مہم برداشت نہیں کریں گے، جو بھی ذمہ دار پایا گیا اسے چھوڑیں گے نہیں، اس کی گرمیاں اڈیالہ جیل میں گزریں گی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ تاثر جارہا ہے آپ لوگ اس بات کی اجازت دے رہے ہیں؟ وزیرقا نو ن، وزیراطلاعات، اٹارنی جنرل سب خا مو ش ہیں، تاثر جا رہا ہے کہ آپ لوگ اس کے پیچھے ہیں۔عدالت نے غریدہ فاروقی، عمار سولنگی اور حسن ایوب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ڈی جی ایف آئی اے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف مہم کے ذمہ داروں کا تعین کریں کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ہوگی۔

کارروائی شروع

مزید :

صفحہ آخر -