اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی اسحاق ڈار سے ملاقات

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں افغان مہاجرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہائی کمشنر نے مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی کو سراہا۔افغان مہاجرین کی اچھی، محفوظ اور باوقار واپسی اور طویل مدتی پائیدار حل کے لیے پائیدار تعاون پر بات چیت ہوئی۔ 

 ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -